ایرانی وفد دوحہ میں موجود، امریکی حکام سے براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوحہ میں ایرانی وفد کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کا امریکی فریق سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے پیغام کا جائزہ لیا ہے، تاہم براہِ راست یا بالواسطہ مذاکرات کا فیصلہ ایرانی شرائط تسلیم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔